
بھارت کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرایاجانا چاہیے، حریت کانفرنس
جمعہ 16 مئی 2025 16:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اورکشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹی کی سازشوں سے ہوشیار رہیں ۔
حریت ترجمان نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، نوجوانوں کی جبری گرفتاریوں اور کشمیریوں کے خلاف کالے قوانین کے بے دریغ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر میں امن، انصاف اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی۔حریت ترجمان نے کہاکہ عالمی برادری کو امن کے اصولوں کا احترام ، تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکراتی عمل کی حوصلہ افزائی اور کشمیری عوام کے سیاسی جذبات اور امنگوں کااحترام کرنا چاہیے ۔انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منصفانہ موقف کو سراہتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی حمایت کرے اور خطے میں مذاکرات اور امن کو آگے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 5اگست 2019کو کیے گئے مودی حکومت کے یک طرفہ غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کیا ہے۔عبدالرشید منہاس نے حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، سید شیخ احمد شاہ،ڈکٹر حمید فیاض ،بلال صدیقی ، ، مولوی بشیر عرفانی، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، عبدالاحد پرہ، نور محمد کلوال، فیاض حسین جعفری، حیات احمد بٹ، ظفر اکبر بٹ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد یاسین بٹ، سلیمان احمد بٹ، عمر الدین بٹ، عمر الدین بٹ شاہ، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور احسن اونتوکی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے اہل خانہ نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں قیداپنے پیاروں کے تحفظ پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.