Live Updates

دارالحکومت مظفر آباد سمیت آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں یو م تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 17:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد اور آزادکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بھی معرکہ حق میں افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف تاریخی فتح پر یو م تشکر انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہے ، اس سلسلہ میں نماز جمعہ کے دوران ازاد کشمیر بھر کےتمام مساجد ہوم تشکر دعا تشکر اور ملکی سلامتی پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئی ۔

اس سلسلہ میں دارالحکومت مظفر آباد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے یادگار شہداء چھتر چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی میں سپہ سالار پاک فوج جنرل سید عاصم منیر ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ ریلی میں بھارت مخالف اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں بھی شدید نعرے بازی کی گئی ، ریلی میں وزیر حکومت چوہدری محمد رشید ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی سمیت سول سوسائٹی ، انتظامیہ، سرکاری ملازمین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان ملک کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، آپریشن بنیان مرصوص نے دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں ، افواج پاکستان مملکت خداداد پاکستان کے دفاع کے لیے انگنت قربانیاں دے رہی ہیں ، سپہ سالار پاک فوج نے نے ثابت کیا کہ پاک فوج اپنے وطن کی حفاظت اور سلامتی پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر دشمن کو مارا ہے ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے عصاب شکن حملے سے دشمن بھارت پر ہیبت طاری ہو گئی ہے ، انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب ہم سری نگر کی آزاد فضاؤں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت نثارہ عباسی نے عوام سے خطاب میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا ہے ، پاکستان سے کشمیر کا رشتہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہے ، قوم سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر مسلح افواج کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کررہی ہے ، یکجہتی اور اتحاد سے دشمن کا ہر حملہ ناکام منائیں گے ، پاک فوج ہمارا فخر ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، آزادی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ، انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہوگا ، کشمیریوں کے دل اپنے پاکستان کے بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی ، شہدا مملکت خداداپاکستان اور شہدا تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات