Live Updates

’’یوم تشکر ‘‘ ریلی ،ضلع باغ کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

پاکستان کی 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں ،وفاقی وزیر امور کشمیر وزیر اعظم شہباز شریف کے دلیرانہ فیصلوں کی بدولت ممکن ہوا کہ آج ہم سب جشن منا رہے ہیں ،امیر مقام

جمعہ 16 مئی 2025 19:15

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء) وفاقی وزیر براے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا ہے پاکستان کی 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں وزیر اعظم شہباز شریف کے دلیرانہ فیصلوں کی بدولت ممکن ہوا کہ آج ہم سب جشن منا رہے ہیں ہندوستان نے پاکستان کو انڈر ایسٹیمیٹ کیا جسکا اسکو خمیازہ بھگتنا پڑا مودی نے پاکستان کو للکار کر پوری قوم کو متحد کر دیا بات جب پاکستان کی آتی ہے تو پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے پاک فوج کشمیریوں کے جذبوں کو دیکھ کر ایسے ہندوستان پر جھپٹی کے ہندوستانی فوج کی چیخیں نکل گئیں ایل او سی کی جس پوسٹ پر گیا جہاں عوام سے ملا انکا کزبہ جہاد دیکھ کر کہتا ہوں ایک مودی نہیں سو مودی بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہندوستان نے پہلگام واقعہ کے 10 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگایا جو اسکے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے میاں شہباز شریف کی ہدایت پر شہدا کے ورثا اور زخمیوں سے ملا انہیں وزیر اعظم کا پیغام دیا کہ انسانی جان کا کوئی نعیم البدل نہیں پوری پاکستانی قوم و افواج پاکستان آپکے ساتھ کھڑے ہیں -جنگ میں شہید ہونے والوں کو ایک کروڑ فی کس ،زخمیوں کو دس سے 20 لاکھ روپے دیں گے -گھروں مساجد کی تعمیر بھی کریں گے تخمینہ لگوا رہے ہیں شہدا کی فیملیز ہماری ذمہ داری ہیں -اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی اسوقت تک حمایت جاری رکھیں گے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکو انکا حق نہیں مل جاتا پاکستان مودی سے ڈرنے والا نہیں جتنا دبانے کی کوشش کرے گا اتنا ہی زور سے جواب دیں گے ہم نے کبھی پہل نہیں کی اگر ہندوستان نے پھر جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے -ہندوستان کو چاہیے کہ وہ بیٹھ کر بات کرے جنگ کر کے پاکستان کو ہرانے کا خواب دیکھنے والا مودی جان لے یہ شہدا کے وارث ہیں جو جزبہ جہاد لیکر میدان میں نکلتے ہیں انہیں ہارانا ممکن نہیں پہاڑوں اور پیدل راستوں پر چل کر شہدا کے گھر اس لیے گیا کہ انکے ورثا کو بتا سکوں کہ یہ پورے پاکستان کے شہدا ہیں اور ہم سب انکے ورثا کیساتھ کھڑے ہیں میڈیا نے قلم اور زبان سے جو جنگ لڑی اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں باغ کی عوام میڈیا انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جزبے کیساتھ استقبال کیا اور مملکت پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے موقع پر فتح حق ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے کیا وفاقی وزیر امور کشمیر بھارتی افواج کی پسپائی اور پاک فوج کی تاریخی فتح کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شہدا اور غازیوں کی سر زمین باغ پہنچے وفاقی وزیر کا باغ کی سرزمین پر فقید المثال استقبال کیا گیا عوام کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

باغ میں معرکہ حق و افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا -ریلی میں مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں ، تاجران ، شہریان ، سول سوسائٹی کے نمائندگان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کی جبکہ انکے ساتھ سابق وزیر اطلاعات آزادکشمیر مشتاق احمد منہاس، سابق وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت دیگر سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔

ریلی کا آغاز حیدری چوک سے ہوا ریلی میں یوتھ اور ایم ایس ایف کے پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے باغ کی فضا گونج اٹھی ،ریلی بازار سے گزری تو انجمن تاجران کیطرف سے بھر پور استقبال کیا گیا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں اور وفاقی وزیر کو ہار ڈالے گئے۔ ریلی بازار سے ہوتی ہوئی احاطہ پریس کلب پہنچ کر بڑے جلسہ عام کی شکل دھار گئی۔ریلی کے شرکا سے سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس ، سابق وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، یاسر منشا صدر یوتھ ونگ، راجہ فیصل آزاد،راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی، راجہ سعید انقلابی سمیت دیگر بھی خطاب کیا ۔

قبل ازیں وفاقی وزیر امور کشمیر باغ میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے اسامہ عشرت کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے اسامہ شہید کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھاے اور فاتحہ خوانی کے بعد شہید کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعیم البدل نہیں اسامہ شہید پوری قوم کا محسن ہے جس نے ملکی دفاع میں اپنی جان قربان کی اسامہ کے خون کا بدلہ پاک فوج نے بھارت کو دھول چٹا کر لیا ہم ورثا کیساتھ کھڑے ہیں 01 کروڑ شہید اسامہ کے ورثا کو دیں گے زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیں گے وزیر امور کشمیر نے ورثا کے کہنے پر شہید کے گھر تک سڑک بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی بعد ازاں وفاقی وزیر باغ پہنچے جہاں پر فتح حق و افواج پاکستان ریلی میں شریک ہوئی-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات