
غزہ کی پٹی میں ایک نیا اور بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے،اسرائیل
ہفتہ 17 مئی 2025 13:20
(جاری ہے)
صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کا اپنا کئی روزہ دورہ مکمل کر لیا اور ابھی تک کسی نئے معاہدے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دیتی۔
گزشتہ روزفلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ جمعرات کی شام سے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں100 افراد شہیدہو چکے ہیں۔ غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ ان حملوں میں 93 افراد شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے کسی متبادل امریکی منصوبے پر وقت ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے پاس اس مقصد کے لیے ایک قابلِ اعتماد منصوبہ موجود ہے اور ایک لاکھ60ہزار امدادی پیکج غزہ میں داخلے کے لیے تیار ہیں۔ٹام فلیچر نے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ امداد کی تقسیم کے لیے کوئی متبادل طریقہ تجویز کر رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وقت ضائع نہ کریں کیوں کہ ہمارے پاس اس وقت بھی ایک موثر منصوبہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے مسلسل75دنوں سے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ روکا ہوا ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ روزٹام فلیچر کو تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ انھوں نے سلامتی کونسل سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا وہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کو روکنے کے لیے کوئی موثر قدم اٹھائے گی، جہاں ماہرین نے قحط کے حوالے سے شدید انتباہ جاری کیا ہے۔تام فلیچر نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ موثر اقدام کریں گے تاکہ نسل کشی روکی جا سکے اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی دانون نے ٹام فلیچر کے نام ایک خط میں ان پر سیاسی خطبہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انھوں نے نسل کشی جیسے لفظ کو اسرائیل کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ دانون نے سوال اٹھایا کہ ٹام فلیچر نے یہ بات کس اختیار کے تحت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کی حیثیت سے ان کا یہ بیان غیر مناسب، غیر ذمہ دارانہ اور جانب داری کا مظہر تھا۔ بین الاقوامی قانون میں نسل کشی سے مراد کسی قومی، نسلی یا مذہبی گروہ کو جزوی یا کلی طور پر ختم کرنے کا ارادہ ہوتا ہے، اس میں قتل، جسمانی یا ذہنی اذیت پہنچانا یا ایسے حالات پیدا کرنا شامل ہے جن سے ان کی مکمل تباہی ممکن ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، سیاحتی مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
-
ہیلری کلنٹن کا یوکرین جنگ ختم کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے ، سابق امریکی مشیرِ
-
چین میرے دورِصدارت میں تائیوان پرحملہ نہیں کریگا، ٹرمپ
-
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا جوبائیڈن کے بیٹے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس
-
غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان
-
امریکی اضافی ٹیرف کے خطرے کے پیش نظر مودی کی گیدڑ بھبکی
-
روسی صدر سے ملاقات پر ٹرمپ کا طاقت کا اظہار یا واقعی صرف استقبال سوشل میڈیا پر بحث جاری
-
میلانیا کا پیوٹن کو یوکرین اورروس میں بچوں کی حالتِ زارسے متعلق خط
-
بھارت اورچین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پرپیش رفت
-
مودی حکومت نے فوجی افسران کو گیم شو میں شامل کر کے ادارے کے وقار کو مجروح کردیا
-
شارجہ فٹبال کلب اور جنرل ٹیک کا اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.