Live Updates

عظیم تر قومی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی فائدے کو ایک طرف رکھنا ہوگا،اختیارولی خان کی گفتگو

اتوار 18 مئی 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ عظیم تر قومی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی فائدے کو ایک طرف رکھنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بات چیت مشروط یا شخصیت پر مبنی نہیں ہونی چاہیے بلکہ خالصتاً ملک کی بھلائی پر مرکوز ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد پاکستان ہونا چاہیے، کوئی فرد نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اتحاد کو فروغ دیا ہے اور بامعنی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری تجربات کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے تین بار وزیر اعظم رہ کر ملک کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر بڑا ترقیاتی منصوبہ نواز شریف کی قیادت سے منسلک ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات