Live Updates

کراچی کے شہریوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے قیس منصور شیخ

شہر میںقلت آب کا مسلہ فوری حل کیا جائے رہنما مسلم لیگ (ن)

اتوار 18 مئی 2025 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ،انسان دوست قیس منصور شیخ کی جانب سے شہر میں جاری گرمی کی لہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کی کڑی میں کورنگی کے علاقے میں فخر جمہوریت کلثوم نواز مرحومہ کے ایثال ثواب کے لیے ٹھنڈے مشروب کا اسٹال لگا یا گیاجوکہ جاری مہم کے سلسلے کاپانچواں اسٹال تھا اس سے قبل اورنگی ٹائون میں تین اسٹالزاور ایک اسٹال کالا پل ریلوے کالونی کے علاقے میں لگا یا گیا لگایا گیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما انسان دوست قیس منصور شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کراچی کے شہریوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے ایک جانب بدترین لوڈشیڈنگ جبکہ دوسری جانب شہری بدترین قلت آب کا سامنا کررہے ہیں ارباب اختیار کے لیے یہ انتہائی شرمناک ہے شہری کس کے در پر جاکر فریاد کریں کون ان کے مسائل کو حل کرے گا میں اپنی ذاتی حیثیت میں عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اب مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے اپنی آواز بلند کررہا ہوں ہمارا سندھ سرکار میں کوئی حصہ نہیں ہے مگر ہم عوام کے لیے آواز تو اٹھا سکتے ہیں عوام سے گزارش ہے کہ آپ مسلم لیگ (ن) کی آواز سے آواز ملائیں ۔

(جاری ہے)

سندھ کے حکمران شہریوں کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کریں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈسندھ حکومت کا ادارہ ہے سوال یہ ہے کہ حکومت کیا کررہی ہے کیا یہ ادارہ بے لگام ہوگیا ہے یا سندھ سرکار کی آشرباد ان کو حاصل ہے کون اس ادارے کا قبلہ درست کرے گا کچھ دن قبل لائن پھٹنے کے واقع پر انکوائری کا حکم جاری ہوا کیا نتیجہ نکلا شہر میں پانی ایک کاروبار بن چکا ہے پانی کی کمی نہیں ہے پانی وافر مقداد میں ہے بس آپ ٹینکر کی صورت میں حاصل کرسکتے ہیں ایک کھیل کھیلا جاتا ہے پہلے مصنوعی بحران پیدا کیا جاتا ہے پھر دھنداد شروع کیا جاتا ہے ڈیمانڈ اینڈ سپلا ئی کا عملی نمونہ آپ اس کالے دھندے میںبخوبی دیکھا جاسکتا ہے کون پانی مافیا پر کار ی ضرب لگا ئے گا آخر کب حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں گے اس موقع پر میں یہ بات واضح کردوں کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) سے لوگوں نے وفا داریاں تبدیل کی ہیں ان لوگوں کااصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے یہ وہی خوش آمدی تھے جو اعلی قیادت گرد منڈلاتے نظر آتے تھے عوام کے لیے اور پارٹی کے لیے انہوں نے کچھ نہیں کیا ،یہ کیا سمجھ رہے ہیں جن پارٹیوں میں یہ لوگ گئے ان کو وہ عزت اور مقام ملے گاجو کہ (ن) لیگ نے ان کو دیا تھا ہر گز نہیں ،اب ایک سوال اور اٹھتا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) حصہ ہیں وہ کہا ہیں اسی شہر میں رہتے ہیں عوام کے مسائل کے حل کر لیئے یہ لوگ اپنے ٹھنڈے کمروں سے کیوں باہر نہیں آتے ہیں اگر پارٹی کو دوبارہ سندھ میں فعال کرنا ہے تو تمام مسلم لیگ (ن) رہنمائوں کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ۔

اب وقت آچکا ہے کہ کراچی اور سندھ کی عوام کی تقدیر کو بدلہ جائے عوام جان لیں کہ آپ مسائل کو صرف ایک پارٹی ہی حل کر سکتی ہے وہ صرف مسلم لیگ (ن) ہے جسکی زندہ مثال صوبہ پنجاب اور لاہور ہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے صوبے کا نقشہ ہی تبدیل کردیا ہے اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کیا آپ مساحل کے ساتھ جینا چاہتے ہیں یا آپ پر سکوں زندگی سہولیات کے ساتھ بسر کرنا چاہتے ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات