ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا

ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے‘بیان جاری

پیر 19 مئی 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے وزیراعظم کے بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینے کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی اور سفارتی صلاحیتوں کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے، بھٹو خاندان نے ہمیشہ ہر محاذ پر ملک کا بہترین طریقے سے دفاع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو سفارتی وفد کی قیادت دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سفارتی خدمات کو دنیا آج بھی کھلے دل سے تسلیم کرتی ہے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ بطور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کارکردگی مثالی رہی، انہوں نے پاکستان کا موقف دنیا میں بھرپور طریقے سے پہنچایا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ ہوگا، اس فیصلے کو سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل ہے۔پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کو جس طرح عالمی سطح پر بینقاب کیا وہ بے مثال ہے۔