Live Updates

اعظم سواتی کی شاہ محمود قریشی سمیت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی درخواست خارج

شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما ء کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے، جیل حکام کا عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں موقف

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 19 مئی 2025 14:40

اعظم سواتی کی شاہ محمود قریشی سمیت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 مئی 2025)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی کی شاہ محمود قریشی سمیت جیل میں قید دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما ء کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل حکام کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی نے شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعظم سواتی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد ،اعجازچوہدری و دیگر سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا تھا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں۔ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنے اسیردوستوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں اس لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارالیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بے بنیاد مقدمات میں قید ہے۔اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے کوششیں کرتا رہوںگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر بے گناہ قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے۔ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا تھا۔خطے کی صورت حال پرگفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاتھاکہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات