
پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ایک بارپھر رابطہ، افواج کو معمول کی پوزیشن پر لے جانے پر تبادلہ خیال
پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیز فائرکا اگلا مرحلہ ہے، دونوں افسران نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا
فیصل علوی
منگل 20 مئی 2025
11:05

(جاری ہے)
ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے تیسرا رابطہ ہواتھا دونوں ڈی جی ایم اوز نے زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں ممالک نے سیزفائر برقرار رکھنے اور سابقہ رابطے (جو پیر کو ہوا تھا) میں طے شدہ ’اسٹیٹس کو‘ کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔جنگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ سیزفائر امریکہ اور دیگر دوستانہ ممالک کی کوششوں سے ممکن ہوا تھا۔دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان سفیر شفقات علی خان اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔سفارتی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ دنیا کے کئی اہم دارالحکومت دونوں ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں اور جلد از جلد اعتماد سازی کے اقدامات کریں تاکہ باضابطہ اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی تجاویز زیر غور تھیں۔ پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور بھارت کے اجیت ڈوول پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کی سطح پر ملاقات متوقع ہے کیونکہ دونوں کے درمیان ابتدائی بات چیت ہو چکی تھی۔ یہ دونوں شخصیات ایک ایسی حکمت عملی طے کر سکتے ہیں جو سیاسی سطح پر کمپوزٹ ڈائیلاگ (مربوط مذاکرات) کی بحالی کا ذریعہ بنے جیسا کہ ماضی میں کئی سالوں تک اسلام آباد اور نئی دہلی میں سیکریٹری خارجہ سطح پر ہوتا رہاتھا۔قبل ازیں بھی جنگ بندی کے بعد پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان دوسرا ہاٹ لائن رابطہ ہواتھا۔جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔ 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
مصنوعی ذہانت کام کے طریقہ کار کو یکسر بدل کر رکھ دے گی، رپورٹ
-
سونے کی تجارت میں سمگلروں کے بڑھتے عمل دخل پر اظہار تشویش
-
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
-
چینی سفیر کا ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
-
گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کمی ہو جانے کا انکشاف
-
مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے دورہ پاکستان کی حامی بھر لی
-
گیس کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
فیلڈ مارشل کی ملازمت میں مدت کا کوئی تعین نہیں ہے
-
حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا
-
بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا پاکستان کی جنگ روس اور فرانس سے تھی؟
-
فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی
-
وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو درکار وسائل کا صرف 25 فیصد جمع ہو سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.