Live Updates

اسٹیبلشمینٹ سے بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، وقت کا تقاضا ہے کہ اتحاد کی طرف جائیں، عمران خان

فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہئیے؛ پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 مئی 2025 17:23

اسٹیبلشمینٹ سے بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، وقت کا تقاضا ہے ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمینٹ سے بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، وقت کا تقاضا ہے کہ اتحاد کی طرف جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماء سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات ہو گئی، اڈیالہ جیل سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے، پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا اسٹیبلشمینٹ سے نہیں، اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا، اب تو وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اتحاد کی طرف جائیں، فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے اور وہ ہائی اسپرٹ میں ہیں، عمران خان نے قومی اتحاد کی بات کی ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ مودی نے شکست کھائی ہے اور وہ دوبارہ شرارت کرے گا، قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، عمران خان نے کہا ہے ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آج بھی قومی یکجہتی کی بات کی ہے، عمران خان نے کہا مودی شکست کے بعد کوئی حرکت کرے گا، معیشت کیلئے اکٹھے ہو کر کام کرنا ہوگا، عمران خان اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں، ہوش کے ناخن لو، قومی یکجہتی کیلئے عمران خان اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں اگر کوئی اس عمل سے انہیں باہر رکھتا ہے تو وہ ملک کا نقصان کرتا ہے، دو تہائی اکثریت والی پارٹی کو باہر رکھ کر کسی صورت اتحاد پیدا نہیں کیا جاسکتا۔               
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات