Live Updates

چینی سفیر کا ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت پر زور، پاکستان او رچین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مئی 2025 23:51

چینی سفیر کا ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مئی 2025ء ) چینی سفیر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، چینی سفیر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔

چینی سفیر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ علاقائی سکیورٹی کی موجودہ حالات میں بھرپور عملی تیاری اور تیز تر ہم آہنگی لازمی قرار دی گئی ۔ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان او رچین تاریخی اور آزمودہ دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، پاک چین دوستی باہمی اعتماد اور تذویراتی ہم آہنگی اور خطے میں امن کے عزم پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

مستقل میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے دریچے پاک چین دوستی مزید گہری ہوگی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے چین کی مسلسل حمایت اور غیرمتزلزل دوستی پر تشکر کا اظہار کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاعی نظام کی جدیدیت اور تیکنیکی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔ ایئر چیف نے انسانی وسائل کی ترقی ، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تحقیق وترقی کے شعبوں میں چین کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں اعلیٰ سطح روابط کو ادارہ جاتی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی غیرمعمولی آپریشنل مہارت کو سراہا۔ چینی سفیر نے اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا۔ وزیرمملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کے چین کارڈ کا سیدھا جواب کہ کیا ہماری جنگ روس اور فرانس سے تھی؟ اگر بھارت نے ایس 400اور رافیل اڑائے ہیں ، ہماری جنگ امریکا یا یورپی یونین کے ساتھ ہورہی تھی، ہمارے پاس امریکی طیارے اور چین کے طیارے دونوں موجود ہیں، ہمارے پاس ہائی جدید اسلحہ امریکی ہے، اسی طرح الیکٹرانک سامان چین کا بھی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات