Live Updates

بیجنگ، سہ فریقی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

تینوں ورزائے خارجہ نے خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ، ترجمان دفتر خارجہ

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 12:25

بیجنگ، سہ فریقی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع ..
 بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ وانگ ای افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا، بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے، بی آر آئی تعاون کوگہرا کرنے پر زور دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔تینوں ممالک کے ہم منصب نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم اور خطے میں استحکام پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای سے ملاقات ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنماوں کی ملاقات میں چین نے سی پیک فیز 2 پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اور تیسرے فریق کی شمولیت پر باہمی رضامندی ظاہر کی جب کہ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، زراعت، صنعت،آئی سی ٹی میں تعاون بڑھانے اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیاتھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق پر چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چین نے پاکستان کو سٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دیا تھا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہاتھا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں تھا جبکہ چینی وزیر لیو جیان چاﺅ کایہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر لیو جیان چاو نے اس بات کا اعادہ کیا تھاکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا سٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست تھا اور چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات