Live Updates

بھارتی فوج کا شرمندگی سے بچنے کیلئے یو ٹرن، سکھ رہنماوں کی تردید کے بعد مودی سرکارنے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر حملے کا الزام واپس لے لیا

فوج نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں کسی قسم کی ایئر ڈیفنس گنز یا سسٹم نصب نہیں کیا تھا، بھارتی فوج کے افسران کے دعوے کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے نتیجے میں بھارتی فوج نے نیا بیان جاری کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 21 مئی 2025 12:45

بھارتی فوج کا شرمندگی سے بچنے کیلئے یو ٹرن، سکھ رہنماوں کی تردید کے ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)بھارتی فوج کا شرمندگی سے بچنے کیلئے یو ٹرن، سکھ رہنماوں کی تردید کے بعد مودی سرکارپاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر حملے کا الزام واپس لے لیا، سکھ رہنماوں کی تردید کے بعد بھارتی فوج کا وضاحتی بیان سامنے آگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے افسران کی جانب سے کئے گئے دعوے کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے نتیجے میں اب بھارتی فوج نے نیا بیان جاری کیا ہے کہ فوج نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں کسی قسم کی ایئر ڈیفنس گنز یا سسٹم نصب نہیں کیا تھا۔

بھارتی فوج نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔اس سے قبل گولڈن ٹیمپل امرتسر کے چیف گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے بھارتی فوج کے بیان کو جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیاتھا۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ گزشتہ روزدفترخارجہ نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی فوج کا الزام مسترد کردیاتھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول تھے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا تھا۔

بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوجی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا تھا۔ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کی قابل احترام جگہ تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے خود 6 اور7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارتی الزامات کا مقصد اپنے قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ تھا۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آتے تھے پاکستان کرتارپور راہداری پر سکھ یاتریوں کوویزا فری رسائی دیتا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات