Live Updates

باہر جانا میرا قانونی حق ہے، ای سی ایل میں نام ڈال کر روکا جا رہا ہے،اعظم سواتی

مولانا فضل الرحمان بہت بڑی عوامی قوت ہے، اس حقیقت کو رد نہیں کرسکتے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مئی 2025 18:58

باہر جانا میرا قانونی حق ہے، ای سی ایل میں نام ڈال کر روکا جا رہا ہے،اعظم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ باہر جانا میرا قانونی حق ہے، بار بار لسٹ میں نام ڈال کر مجھے روکا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی لیڈرشپ میں 5 اکتوبر کو صرف میں کیوں گرفتار ہوا 5 ما جیل میں رہا، یہ سوال میں عوام پر چھوڑتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ فارم 47 والوں کو عوام نہیں مانتے، صرف بانی پی ٹی آئی کو مانتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت صرف فوجی قیادت ہے اور عوامی قیادت بانی پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا رہا ہو کر افواج اور عوام کے ساتھ کھڑا ہونا بنیادی ضرورت ہے۔اعظم سواتی کے مطابق مودی آر ایس ایس اور ہٹلر کی پالیسی کا ترجمان ہے، مودی ہندؤں کی انتہا پسند جماعت کا ترجمان ہے۔ مودی کا مقابلہ کرنے اور معیشت کے استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ناگزیر ہے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان بہت بڑی عوامی قوت ہے، اس حقیقت کو رد نہیں کرسکتے، گرینڈ الائنس اچھی بات ہے لیکن مولانا کا ان کے ساتھ ہونا انتہائی ضروری ہے، ملک کی جیت میں شہباز شریف کا کوئی کردار نہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات