Live Updates

آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈمارشل کے عہدے پرترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار یعقوب خان ناصر

بدھ 21 مئی 2025 19:58

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر مملکت نے تقرری کرکے پورے مسلح افواج 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیئے ہمارے سپہ سالار نے بھارت کے خلاف جو جنگ جیتی اس سے پاکستانی قوم کے سر پورے عالمی دنیا میں فخر سے بلند ہوئے اج بھارت میں سناٹا اور مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور عالمی دینا میں اسکا چہرہ بے نقاب ہوا کہ بھارت نے پہلگام کا واقعی فرضی ڈرامہ رچایا ہمارے حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی اور میڈیا کے سچ نے سب کچھ عالمی دنیا پر واضح کردیا پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہوئی تو ملک کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آارمی چیف سمیت تینوں چیفس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہم کشمیر کے مظلوم عوام کی سفارتی اور ہر ممکن اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے پاکستان کشمیر دہشت گردی اور پانی کے ایشوز پر ہر مقام پر مذاکرات کیلئے تیار ہے ارمی چیف نے جنگ کی قیادت کرکے قوم کی صہیح ترجمانی کا حق ادا کیا جس پر انکو ترقی ملنی چاہئے تھی یہ قومی کی بڑی ارزو تھی جسکو عوامی وزیر اعظم اور صدر نے پورا کیا جس پر انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ترقی کیلئے امن ضروری ہے ہم نے بھارت کو وہ سبق سیکھایا کہ اب وہ کھبی پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کریگا ہم سکون کی نیند سوتے ہیں جبکہ ہمارے فوجی رات اور دن کو ہمارا تحفظ کر رہے ہوتے ہیں ہم پیٹ کاٹ کر کے اپنے افواج کی تمام تر ضروریات کو پورا کرینگے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات