Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف

جمعرات 22 مئی 2025 02:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کو بزدل دشمن کے خلاف فتح مبین حاصل ہوئی۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی پرفتح مبین سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح ہمارے لئے باعث فخر ہے اور پوری قوم خوشیاں منا رہی ہے، زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے کہ جب اللہ پاک انہیں کوئی کامیابی عطا کرتا ہے تو وہ اپنے رب کا شکر ادا کرنے کیلئے خوشیاں مناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جوش و جذبے اور ہمت میں کسی سے کم نہیں، پاکستانی قوم نے ہمیشہ جنگ ہو،زلزلہ ہو یا کوئی قدرتی آفت آئے قومی یک جہتی کی مثال قائم کی ہے، 1965 کی جنگ میں بھی قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے دشمن کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس مرتبہ بھی قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور یک جان ہو کر دشمن کو پیغام دیا کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے وہ ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات