Live Updates

یوسف رضا گیلانی نے پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں اور کمشنرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

جمعرات 22 مئی 2025 17:08

یوسف رضا گیلانی نے پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر افریقی ممالک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر افریقی ممالک کے سفیروں اور کمشنرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو افریقی اقوام کی آزادی کی جدوجہد پر حمایت پر فخر ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان اور افریقی ممالک کے تعلقات عملی اور اخلاقی بنیادوں پر قائم ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کیEngage Africa Policyسفارتی تعلقات میں اسٹریٹجک تبدیلی کی علامت ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ 2023-24 میں پاک-افریقہ تجارتی حجم 5.45 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے افریقی ممالک کے ساتھ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون کا عزم کا اظہا ر کیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ نائجیریا اور زمبابوے کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔

پاکستان-افریقہ فرینڈشپ ڈے کا باضابطہ طور پر منانے کا سینیٹ کی قرارداد لانے کا خیر مقدم کیاگیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان افریقی منڈیوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے،پاکستان اور افریقہ مشترکہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ نیلسن منڈیلا کے الفاظ یاد رکھیں یہ ناممکن لگتا ہے جب تک مکمل نہ ہو جائے۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ایتھوپیا، کراچی پرواز کی بحالی دونوں خطوں کی قربت کی علامت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے افریقی ممالک کے ساتھ دیرپا شراکت داری پر زور دیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان افریقہ کے ساتھ مساوی، پائیدار اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لیئے پر عزم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات