
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ ، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کی تقسیم
جمعرات 22 مئی 2025 17:18
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی الیکٹر ک بائیکس کے لئے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا بھی کہا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کو پرائیویٹ سکولوں کے برابر یا اُن سے بھی برتر دیکھنا چاہتی ہوں،پنجاب کے ہر بچے اور بچی کوآگے بڑھتا دیکھنا میری خواہش ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد حکومت "خود روزگار سکیم" کے تحت وسائل مہیا کرئے گی،آسان کاروبار سکیم کے تحت کاروبار کے لئے اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دیئے جا چکے ہیں، آسان کاروبار سکیم کے تحت پنجاب میں تقریباً 55 ہزار نئے بزنس شروع ہوچکے ہیں۔ مریم نوازنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی میں پراجیکٹس کی سمری بتانے میں اڑھائی گھنٹے لگے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی محنت ہر طرف نظر آتی ہے ،میں انہیں ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، سرکاری سکولوں کے بچوں کو اب زمین پر نہیں بیٹھنا پڑے گا۔ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں وسائل کی کمی نہیں، عوام کے لئے آٹا، روٹی اور سبزی وغیرہ سستی کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میں ہر تقریب میں کہتی ہوں آپ کے والدین کی محنت کی کمائی ہے کسی کا آلہ کار بنکراُسے ضائع مت کریں ،بچوں سے کہتی ہوں کہ دھرتی ماں کے خلاف کبھی قدم مت اُٹھانا اورفتنہ فساد کا ایندھن بننے سے محفوظ رہنا، ملک کا نقصان اوردھرتی ماں کو شرمندہ نہ ہونے دینا، فتنہ فساد والوں کے بہکاوے میں آنے والے آج جیلوں میں پڑے ہیں، اُن کے والدین کا سوچ کر پریشانی ہوتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ شخصیات سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر ملک و قوم سے نہیں، سیاسی جہدوجد میں ہم نے بھی اختلاف کیا مگر ملک کے خلاف نہیں گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فیک نیوز کے حوالے سے کہا کہ فیک نیوز دوسروں کی پگڑیاں اُچھالنا مہذب لوگوں کا وطیرہ نہیں، پہلےخبر کی تصدیق کریں پھر آگے پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ کے ہاتھ میں بندوق نہیں بلکہ قلم اور لیپ ٹاپ دیکھنا چاہتے ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ میں اگلے چار سالوں میں طلبہ کا مستقبل روشن کرنے کے لیے جہاں تک ہو سکا اقدامات کروں گی، یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ سے کہا کہ تعلیم ہی بہتر مساوات قائم کرتی ہے، برابری کی سطح پر سر اُٹھا کر جیئیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نےطلبہ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.