Live Updates

کئی مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی لیکن ہٹایا نہیں جارہا، عمران خان

کیا چھبیسویں ترمیم کے ذریعے وجود میں آنے والے آئینی بینچ کو یہ اتنی بڑی غیرآئینی چیز نظر نہیں آرہی؟، ملک سے آئین و قانون ختم ہوگیا، اخلاقیات بھی نہیں رہیں، ان کو شرم بھی نہیں آتی؛ سابق وزیراعظم کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 مئی 2025 17:27

کئی مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی لیکن ہٹایا نہیں ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی لیکن ہٹایا نہیں جارہا، ملک سے آئین و قانون ختم ہوگیا اور اخلاقیات بھی نہیں رہیں لیکن ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت 2 چیزوں، رول آف لاء اور اخلاقیات پر قائم ہوتی ہے اور پاکستان میں یہ دونوں دفن ہوچکیں، فارم 47 والے عہدوں پر براجمان ہیں اور انہیں شرم بھی نہیں آرہی، 4 یا 5 مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی ہے لیکن انہیں ہٹایا نہیں جارہا، کیا چھبیسویں ترمیم کے ذریعے وجود میں آنے والے آئینی بینچ کو یہ اتنی بڑی غیر آئینی چیز نظر نہیں آرہی؟۔

(جاری ہے)

عمران خان جان نے کہا کہ قانون جو بنیادی حقوق قیدی کو دیتا ہے، مجھے وہ بھی نہیں دیئے جارہے، ہماری بھیجی ہوئی کتابیں مجھے نہیں دی جارہیں، بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، میرے ذاتی معالج کو چیک اپ کی اجازات بھی نہیں مل رہی، یہ عمران خان کو آئسولیٹ کرنے کا طریقہ ہے، پاکستان میں جس کا دل کرتا ہے وہ جج کے حکم مان لیتا اور جس کا دل کرتا رد کر دیتا ہے لیکن یہ نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے آج پھر سے دہرایا کہ قوم کو متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ مودی آرام سے نہیں بیٹھے گا، میں ان حالات میں پاکستان کی خاطر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، یہ بات انہیں اس لیے کرنی پڑتی ہے کہ ان سے مختلف ملاقاتوں کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، آج پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ مجھے کوئی ملنے نہیں آیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ سے قطعاً مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات