Live Updates

عمران خان سے بیرسٹرسیف کی اہم ملاقات، پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا موقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں، صحافی کا دعویٰ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 23 مئی 2025 11:55

عمران خان سے بیرسٹرسیف کی اہم ملاقات، پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025)خیبر پختونخوا ہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رات گئے اہم ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی،جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا موقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں۔

خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جب اس معاملے پر بیرسٹر سیف سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کسی بھی تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ "میں اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ کے معاملے پر مجھ سمیت فنانس کے ضروری لوگوں کی عمران خان سے ملاقات انتہائی ضروری تھی اگر یہ ملاقات نہیں کروائی جاتی اور ہمارے ساتھ یہی رویہ رہا تو ہم آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں ساتھ نہیں دیں گے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈھائی گھنٹے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے تھی۔ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت تھی۔پوری قوم کو بانی کا پیغام پہنچانا چاہتا تھا بانی کی جنگ قوم کی حقیقی جمہوریت اور آزادی کی جنگ تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں وہ اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کیلئے بات کررہے تھے مجھے ڈیوٹی ملی تھی کہ حکومت کو سنبھالوں لیکن اب احتجاج کے لیے بھی متحرک ہوجائیں گے، ہماری احتجاجی تحریک بھرپور ہوگی۔

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیارتھے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت تھی اب سسٹم کو سمجھ آجانی چاہیے کہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکتاتھا۔ عدالتوں میں جوہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے کئے جائیں ہم ان شاءاللہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے۔علی امین گنڈا پور کامزید کہنا تھا کہ باتیں اور تنقید کرنا آسان تھا لیکن کام کرنا مشکل ہوتا تھا اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان حاضر تھے۔

ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے کیسز تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہیے تھی۔ انسانی حقوق کی پامالی ہورہی تھی۔ ہمارے لیڈر اور کارکن جیلوں میں تھے عدلیہ ہمیں تحفظ دے ہم ان کے ساتھ ہیں جب کہ مینڈیٹ چوری زیادتی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات