
وزیر اعظم آزاد کشمیر ہیلتھ پیکج کے تحت مشتہر آسامیوں پر میرٹ کے مطابق تقرریاں کروانے میں اپنا آئینی کردار ادا کریں،ایڈووکیٹ نصیر احمد
وزیر صحت جو خود ان پڑھ ہیں اور ڈاکٹر کہلوانا پسند کرتے ہیں اپنی ہی طرز پر محکمہ صحت میں جعلی دستاویزات پر اہم ترین اسامی پر تقرری کرنے سے باز رہیں
جمعہ 23 مئی 2025 14:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں بھرپور پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا ایڈووکیٹ نصیر راٹھور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ صحت میں مختلف آسامیوں کو پر کرنے کیلے اخبارات میں اشتہارات دیے اور درخوستیں طلب کیں اسی سلسلہ میں مورخہ 5می 2025 کو راولپنڈی اسلام آباد میں ایک واک ان انٹرویو کا اہتمام بھی کیا گیا جہاں ضلع کوٹلی کی ایک پوسٹ جو ڈرگ انسپکٹر کے طور پر مشتہر کی گی تھی کیلے بیس سے زیادہ مرد و خواتین امیدوار انٹرویو کیلے گے چونکہ سلیکشن بورڈ اور وزیر صحت کی ملی بھگت تھی لہذا میرٹ کا گلا دباتے ہوے جعلی ڈگری اور سرٹیفیکیٹ ہولڈر وسیم نامی نوجوان کی تقرری کردی گی جو سراسر ظلم اور کھلم کھلا نا انصافی ہے ایڈووکیٹ نصیر راٹھور نے سلیکٹ ہونے والے امیدوار کی رفاع یونیورسٹی کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ سب ڈرامہ اپنے اقارب کو نوازنے کیلے رچایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار کے نمبر 70% ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں 47% والا منتخب کرکے میرٹ کا قتل سرعام کردیا گیا ایڈووکیٹ نصیر راٹھور نے کہا کہ میں بھٹو شہید کا جیالا ہوں جو جمہوریت انصاف پسندی اور میرٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتا ہوں وزیر اعظم آزاد کشمیر صبح شام کرپشن ختم کر دینے کے دعوے کرتے ہیں جبکہ اپنی بکل میں بیھے کرپٹ عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ایڈووکیٹ نصیر راٹھور نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ صحت میں ہیلتھ پیکج کے تحت ہونے والی تقرریوں کو میرٹ کے مطابق یقینی بنایں وزیر صحت کے غلط اقدامات اقربا پروری اور کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ خطہ میں میرٹ کی بالا دستی قام ہو سکے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.