
بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا،وزیر اعظم
شہباز شریف کا مری روڈ انٹر چینج کے افتتاح کی تقریب سے خطاب، منصوبے کی ریکارڈ مختصر مدت میں تکمیل پر سی ڈی اے ، متعلقہ کمپنی کے ذمہ داران ، وزیر داخلہ کو مبارکباد
جمعہ 23 مئی 2025 23:12

(جاری ہے)
وزیر اعظم نے جناح سکوائر کے منصوبے کی 35 دن میں تکمیل پر سی ڈی اے ، متعلقہ کمپنی کے ذمہ داران اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مختصر مدت میں منصوبے کی تکمیل آسان کام نہ تھا۔
انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو مزید مستعدی اور محنت اور لگن سے کام کرنے اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کیلئے کم سے کم مشکلات پیداہوں۔منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ فیض آباد چوک پر پل کو چوڑا کرنے ، شاہین چوک اور کشمیر چوک سمیت کئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جا ئے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز کی ریکارڈ مدت میں انڈر پاس پراجیکٹ مکمل کیاگیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے سے مری جانے والے شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی۔ وقت کے ساتھ شہریوں کو ایندھن کی بھی بچت ہو گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کی تکمیل کے بارے بریفنگ دی۔
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ غازی خان میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
-
روس کے درجنوں طیارے ڈرون حملے سے تباہ کر دیے، یوکرین
-
پی ٹی آئی سرکس واپس آچکا، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر ہے، مریم اورنگزیب کی تنقید
-
بلاول بھٹو زرداری نیویارک امریکہ پہنچ گئے
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے آر او آفس کنٹینر لگا کر سیل کردیا
-
پی پی 52 ضمنی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ نے مریم گردی کی انتہا کردی، مونس الٰہی کا الزام
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
امن کے دشمنوں کو پاکستان کےاندر کام کرنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی، وزیراعظم
-
یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں 'دھماکوں' سے دو پل تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.