Live Updates

پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے مرکزی عہدیداران کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو مبارکباد

جمعہ 23 مئی 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبر ونگ کے مرکزی عہدیداران نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پڑوسی ملک پاکستان کی حدود کو پار کرکے اور میزائل حملوں سے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو شہید کرکے بدترین دہشتگردی کا ارتکاب کیا جوابا"آرمی چیف نے بہترین جنگی حکمت عملی اور جرات اور بہادری سے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں باالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے اور جس جرات سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اس کی مثال تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھی جائے گی اور جس طرح پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جنگ میں کھڑی رہی اور بھرپور ساتھ دیا اس پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدرغلام قادر جٹ ایڈوکیٹ،سینئر نائب صدر ملک فقیر جان،جوائنٹ سیکریٹری ارشد علی خان،سیکریٹری اطلاعات میاں امجد اور صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات خان ممتاز خان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کر کےپاکستانی قوم کے دل جیت لئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات