Live Updates

وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لارنڈنگ کیس،عدالت نے شہزاد اکبر کی درخواست خارج کردی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری اور پیروی نہ کرنے پر دائر اپیل خارج کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کا تحریر ی فیصلہ بھی جاری کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 24 مئی 2025 13:06

وزیراعظم اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لارنڈنگ کیس،عدالت نے شہزاد اکبر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف منی لارنڈنگ کیس میں عدالت نے شہزاد اکبر کی درخواست خارج کردی، منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے خلاف اہم عدالتی پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کو عدم پیروی کے باعث نمٹا دیا گیا ہے،وکیل کی عدم حاضری اور پیروی نہ ہونے کے باعث عدالت نے اپیل کو نمٹا دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی غیر حاضری پر شہزاد اکبر کی جانب سے دائر اپیل خارج کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہارون الیاس کی وساطت سے شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، کیس میں شہزاد اکبر کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020 کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے شہباز شریف ، سلمان شہباز سمیت دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی اور قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بری کیا تھا۔

عدالت کے جج اعجاز اعوان نے سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایاتھا اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کیا اور کہا کہ عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہاورن الیاس کی وساطت سے دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی عدالت سے ہونے والی بریت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

شریف فیملی کیخلاف یہ مقدمہ 2020 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت درج کیا گیاتھا۔ایف آئی اے نے نومبر 2020 میں شہباز شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 419، 420، 468، 471، 34 اور 109 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ سلیمان شہباز برطانیہ میں ہیں اور انہیں مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو ان کی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے مال جمع کرنے میں مدد دی تھی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات