Live Updates

احسن اقبال سے سیکرٹری جنرل انسٹیٹیوشن آف انجینئرزامیرضمیرکی قیادت میں وفد کی ملاقات

ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کی گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2025 16:48

احسن اقبال سے سیکرٹری جنرل انسٹیٹیوشن آف انجینئرزامیرضمیرکی قیادت ..
اسلام ا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ہفتہ کوسیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات