
پاک افواج نے بھارتی فسطائیت کا جوانمردی کیساتھ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، بیرسٹرسلطان
ہفتہ 24 مئی 2025 19:11
(جاری ہے)
پاک فوج اور پاک فضائیہ کی طرف سے جوابی کارروائی میں بھارت کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا اور مودی سرکار کو اس وقت اپنے ملک کے اندر ہزیمت کا سامنا ہے۔
بھارت کی اس شکست پر بھارتی عوام نریندر مودی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا، پولیٹیکل سیکرٹری ہمراہ صدر گرامی سکندر بیگ اور صدارتی کوارڈینیٹر چوہدری امجد محمود آرائیں سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت اب دفاعی پوزیشن پر آ چکا ہے اور ہم سب کو مل تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ایک خوش آئند قدم ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور امریکی صدر کی طرف ثالثی کی پیشکش کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر اُجاگر ہوا ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہوئی ہے اس لئے ہم سب کو مل کر بالخصوص اوورسیز کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جنگی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہونا پڑے گا تاکہ مودی کے ان مکروہ عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میرپور کے عوام کے مسائل کا حل اور تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میرپور کے عوام نے مجھی9مرتبہ آزاد جموں وکشمیر قانون سا ز اسمبلی کا ممبر منتخب کیا یہ اعزاز آج تک کسی کے پاس نہیں ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرپور کے عوام کے جتنے مسائل ہیں وہ جلد حل کیے جائیں گے اور اس حوالے سے میں خود اپنی نگرانی میں میرپور کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.