Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستانی کوہِ پیما نائلہ کیانی کو مبارکباد

ہفتہ 24 مئی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی کوہِ پیما نائلہ کیانی کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن کر نائلہ کیانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیما جیسے مشکل کھیل سمیت زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں، یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات