ظ*اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کے صدر کا حلف اٹھالیا

ٹ*ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حلف لیا ،تقریب میں وکلاء رہنماؤں کی شرکت

اتوار 25 مئی 2025 19:00

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کے نو منتخب صدراسد منظور بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کے صدر کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی اس پروقار تقریب میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حافظ عبد الرحمن انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چوہدری خالد فاروق ایڈووکیٹ، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر توفیق آصف ایڈووکیٹ، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل لاہور سیٹ نعمان عتیق ایڈووکیٹ، محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ ،عمر حیات سندھو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،نصر اللہ اولکھ ایڈووکیٹ ،کلیم جاوید ایڈوکیٹ ،افتخار گل خان ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء شریک ہوئے اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کے صدر اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک لائیرز موومنٹ پاکستان کی صدارت کا منصب تحریک اسلامی سے وابستہ وکلاء آرگنائزیشن کی امانت ہے انشاء اللہ وکلا کاز ،آئین قانون کی پاسداری ہمارا نصب العین ہوگا اور میرے دور صدارت میں وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے جہدوجہد میرا مشن ہوگا ہم وکلاء کی اس نظریاتی تحریک کو سپریم کورٹ ،ہائی کورٹس، ڈسٹرکٹ ،تحصیل بارز کی سطح پر منظم کریں گے۔