Live Updates

لاہور قلندرز نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کسی بھی ٹی ٹونٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 مئی 2025 11:28

لاہور قلندرز نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ 
لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔ 
لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

 
لاہور قلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس شاندار جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔

(جاری ہے)

 

لاہور قلندر نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل کا سب سے کامیاب ہدف کا تعاقب کیا اور پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹونٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔

 
اس سے قبل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014ء کے آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا، لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹونٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات