
ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے، عمران خان کی رہائی ہوتے ہی ان دونوں کی حکومت ختم ہو جائے گی، شبلی فراز
کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ہم پریشر ڈالنے کیلئے آتے رہیں گے، رہنماء پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 26 مئی 2025
16:06

(جاری ہے)
ہم پریشر ڈالنے کیلئے آتے رہیں گے۔سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔
ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کیلئے عدالتی حکام سے رابطے کئے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سزا معطلی کا کیس مقرر کروانے کیلئے سرگرم کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس سمیت 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشتگردی کی متعدد عدالتوں میں سماعتیں ہوئیں تاہم اکثر کیسز کی سماعتیں ملتوی کر دی گئیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج آزادی مارچ کے دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے جناح ہاوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے9 مئی جناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکلاءکی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی۔ وکلاءنے موقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے فوری انخلاء کا فیصلہ
-
حکومت پنجاب کا کُوڑے سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ڈار
-
حکومت آئندہ پانچ سال کے لیے ایک جامع ٹیکسٹائل و ملبوسات پالیسی اور قومی صنعتی پالیسی تشکیل دے رہی ہے، جام کمال
-
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام، مودی سرکار کے جنگی جنون پرکاری ضرب
-
گورنر سندھ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کی ملاقات
-
گندم کی قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ جانے کا امکان
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
بھارت کی آبی جارحیت کے بعد دریائے راوی ، ستلج ،چناب کی تباہ کاریاں جاری
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
-
جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.