Live Updates

مسلم لیگی رہنمائوں کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا،محمد طارق حسن

پیر 26 مئی 2025 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگی رہنماوں کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا ق لیگ سندھ کے عہدیداران کی تنظیمی کارکردگی پر خراج تحسین پیشں کرتا ہوں۔ انکے تحفظات دور کرینگے مسلم لیگ ق صوبہ سندھ میں پی پی پی کی اتحادی ہے اور مسلم لیگ ق نے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مشاورت سے مسلم لیگ (ق) کے 9 قومی اسمبلی اور 16 صوبائی اسمپلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے لیکن اب کسی بھی معاملے مشاورت اور نظرانداز کرنے کے سلسلے میں قائد چوہدری شجاعت حسین و چوہدری سالک حسین سے بات کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا۔ طارق حسن نے کہا کہ اسکے لئے قائدین سے درخواست کرونگا سندھ کے معاملات کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کرکے مسائل کے حل کے سلسلے میں بات چیت کرئے۔ یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق)سندھ نے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین، مسلم لیگ کے سینئر ناب صدر چوہدری سالک حسین، سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن و دیگر مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن میں بلامقابلہ منتخب پر دلی مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کارکنان کے مسائل کے حل کرنے میں عملی کاوشیں کی ہیں قائد چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی قیادت نے ہمیشہ حکومت سازی میں مسلم لیگ (ق)سندھ کو نماندگی دی ہے کبھی مسلم لیگی کارکنان کو نظر انداز نہیں کیا اور اب بھی قیادت اس حوالے سے مثبت فیصلے کریگی۔

اس موقع پر ق لیگ سندھ کے صدر سراے نیاز حسین خاصخیلی اور جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن ہر سطح پر نظر انداز کررہی ہیں کوئی بھی وفاقی وزیر صاحبان کراچی آتے ہیں وہ ملاقات نہیں کرتے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔ لیکن ہم مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد و بھروسہ ہے اور صوبہ سندھ میں مسلم لیگ کو فعال کرینگے۔ ق لیگ سندھ کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری سندھ کنور ارشد علی۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ سینئر نائب صدر نعمت شاہ۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ شاہد عباسی۔ سید سفیر شاہ۔ سلیم قادری۔ اسلم بھٹو۔ جنرل سیکرٹری کراچی محمد نعیم خان اور دیگر نے شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات