
ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی معافی قبول کرلی
سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون روایات کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا، جو واقعہ پیش آیا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا واقعے پر اس روز بھی معذرت کی تھی اور گلے دور کرنے باچا خان مرکز آیا ہوں، میجرجنرل(ر)حفیظ الرحمان کی گفتگو
فیصل علوی
منگل 27 مئی 2025
11:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایمل ولی اور ان کے خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے یہاں جرگے ہی ہوتے ہیں۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ باچا خان مرکز تمام مظلوموں اور پشتونوں کا گھر ہے یہاں جرگے ہوتے ہیں اور پشتون روایات کا پاس رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کے جرگے کو قبول کرتا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر میرے خلاف جاری مہم ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔ معزز سینیٹر کے ساتھ ایک ہلکے پھلکے انداز میں تبادلہ خیال ہوا اس سے کسی کو رنج پہنچا تو کمیٹی کے روبرو پہلے ہی معذرت کرچکا تھا۔ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے کسی بھی قسم کی بے ادبی یا غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہ تھا۔چیئرمین پی ٹی اے نے اپنے وضاحتی بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا تھا۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کے معزز خاندان کو نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں سینیٹ کے تمام اراکین کا دل سے احترام ہے۔قبل ازیںسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حفیظ الرحمان اور سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے چرس کے استعمال کے الزام پر سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس میں مشتعل ہوگئے تھے انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاتھا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا مجھے بھی نشہ دیں۔اے این پی کے سربراہ ایمل ولی یہ سن کر شدید برہم ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ جرات کس نے دی کہ مجھ سے اس انداز میں بات کریں؟ ایک سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا تھا کہ تم چرس پی کر آئے ہو؟ یہ انداز بالکل ناقابل قبول تھا۔چیئرمین پی ٹی اے نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھااور کہا تھاکہ مجھ سے غلطی ہوگئی۔چیئرمین پی ٹی اے ایمل ولی خان سے بار بار معافی مانگتے رہے تھے۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔اس موقع پراے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.