
نواز شریف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے دوران بھی صدارت کے خواہش مند تھے، فرحت اللہ بابر کا اپنی کتاب میں انکشاف
ایک غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے آصف زرداری سے کہا کہ میری پارٹی سمجھتی ہے کہ مجھے صدر بننا چاہیے اس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میری پارٹی بھی سمجھتی ہے کہ مجھے صدر بننا چاہیے اس کے بعد یہ بحث وہیں ختم ہوگئی
فیصل علوی
منگل 27 مئی 2025
16:15

(جاری ہے)
کتاب میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کو معزول کرنے کے حوالے سے پہلے تو جنرل کیانی کے ممکنہ رد عمل کا اندازہ لگایا۔
اس صورتحال پر جنرل کیانی نے کوئی اعتراض نہ کیا حتیٰ کہ آفتاب شعبان میرانی کو اگلا صدر بنانے کی تجویز تک دیدی۔ فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے بااعتماد پارٹی ارکان کو صوبائی اسمبلیوں میں پرویز مشرف کے مواخذے کا مطالبہ کرنے کی قراردادیں پیش کرنے کی ہدایت کی اور میجر جنرل (ر) محمود علی درانی کے ذریعے ایک پیغام پہنچایا جس میں پرویز مشرف پر زور دیا گیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں یا مواخذے کا سامنا کریں پہلے تو پرویز مشرف رضامند نہ ہوئے لیکن بلآخر چند ہفتوں بعد مستعفی ہوگئے۔ اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباﺅ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کیا جا سکے۔فرحت اللہ بابر کے مطابق بینظیر بھٹو اور نہ ہی آصف زرداری نے جسٹس افتخار چوہدری کی حمایت میں کسی طرح کا اظہار خیال کیا۔ زرداری کی رائے تھی کہ جسٹس چوہدری آزادی کی آڑ میں دیگر مفادات کی تکمیل کیلئے بھی کام کرتے تھے۔ چوہدری کی بحالی کی وکالت کرتے ہوئے لاہور سے لانگ مارچ کے دوران زرداری کو اپنے وزراءحتیٰ کہ وزیراعظم کے دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا تاہم زرداری شروع میں ثابت قدم رہے۔ٹرپل ون بریگیڈ کی تعیناتی ایوان صدر کے اندر اس رات ہوئی جس رات مارچ اسلام آباد کے قریب پہنچا۔فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ اس ممکنہ چال کی وجہ سے شاید فوجی قبضے کا تاثر پیدا کیا ہو لیکن ایسا بالکل نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی قیادت سے سوال
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.