
موجودہ عالمی اقتصادی حالات میں وقت کا تقاضہ ہے کہ خطے کے ممالک باہمی تعاون کو فروغ دیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب
منگل 27 مئی 2025 23:00
(جاری ہے)
وزیر منصوبہ بندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی اور وسطی ایشیائی خطے تاریخی طور پر تہذیبی، ثقافتی اور تجارتی روابط رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ سیاسی سرحدیں سخت ہو چکی ہیں، لیکن اقتصادی جغرافیہ کی منطق آج بھی قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے زمین بند ممالک کو عالمی منڈیوں تک رسائی درکار ہے جس میں پاکستان گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا، چین اور وسطی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے اور تین ارب کی آبادی والے خطے کا دل ہے، جو تجارت اور اقتصادی تعاون کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔احسن اقبال نے حکومت کے "فائیو ایز فریم ورک" کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان توانائی اور انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ کے ساتھ علاقائی روابط کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم CPEC 2.0 اور CAREC کوریڈورز پر فعال انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ مغرب کی جانب وسطی ایشیا تک رسائی ممکن ہو۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی اپ گریڈیشن، ریلوے لائن کی توسیع، کسٹمز اور بارڈر کراسنگز کی ڈیجیٹلائزیشن ،خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی ترقی، بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں کے لیے سرکاری شعبہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بھاری فنڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سب سے بڑا حصہ انفراسٹرکچر، لاجسٹکس اور توانائی کے منصوبوں کے لیے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری سنجیدگی ہمارے جاری منصوبوں سے ظاہر ہے، جن کا مقصد پائیدار اور موثر رابطے کو ممکن بنانا ہے۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی رابطے کی کامیابی کے لیے امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی رابطہ جبر، قبضے یا بالادستی کی فضا میں پنپ نہیں سکتا۔انہوں نے مشرق-مغرب اقتصادی راہداری کے تصور کو حقیقت میں بدلنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور نیا نہیں ہے، لیکن اب اسے محض خواب نہیں بلکہ ایک عملی پالیسی میں تبدیل ہونا ہوگا جس کی بنیاد سیاسی عزم اور باہمی اعتماد پر ہو۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کی جیو-اکنامکس پر مبنی خارجہ پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، علاقائی انضمام اور باہمی فائدہ مند تعاون کا حامی ہے، ہمارا قومی ترقیاتی ماڈل 'اڑان پاکستان' رابطے، تجارت اور پائیدار ترقی کو اپنی حکمت عملی کے مرکز میں رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی راہداریوں خصوصاً زمینی مشرق-مغرب راہداری میں تمام شراکت دار ممالک کے لیے خوشحالی اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
-
کراچی، سکول کی 8ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری پیغام سامنے آگیا، مقدمہ درج
-
ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے والے ایف بی آر افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع
-
آٹے ،میدہ فائن اور سوجی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
-
مریم نواز کا دورہ ملتان کے دوران دکانیں بند کروانے کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب کرلی
-
ْحافظ نعیم الرحمن کا محمود اچکزئی، اختر مینگل سے رابطہ، بم دھماکہ کی مذمت،خیریت دریافت کی
-
دہشت گردوں کو کسی صورت بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سانحہ شاہوانی اسٹیڈیم کے سیریس زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر کراچی منتقل کیا جائے، سرفراز بگٹی
-
امن کا قیام حکومت کی اولین ذمہ داری، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائی: حافظ نعیم الرحمن
-
سیلاب میں جہیزبہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری گورنرنے لی
-
حکومت متاثرین سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
سفاری سن لے کاٹیجز اور اسکیم33کے مختلف علاقوں میں دس دن سے پانی کی فراہمی معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.