
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، قوم کو اپنی افواج، سائنسدانوں اور سیاسی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا یوم تکبیر پر پیغام
بدھ 28 مئی 2025 14:24

(جاری ہے)
یومِ تکبیر نہ صرف پاکستان کی سائنسی، عسکری اور سیاسی قیادت کے عزم و استقلال کا مظہر ہے بلکہ یہ دن اس بات کی بھی علامت ہے کہ جب بھی مادرِ وطن کو چیلنج درپیش آیا، قوم یک جان ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے صف آراء ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ دفاعِ وطن کے لیے ہم ہر حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے، 1998ء میں نواز شریف کی قیادت میں بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور اب وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے طیارے کامیابی سے مار گرائے۔ یہ کامیابی اس تسلسل کا حصہ ہے جو 1998ء میں شروع ہوئی تھی اور آج بھی پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، قوم کو اپنی افواج، سائنسدانوں اور سیاسی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے اور ملکی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
افریقہ میں استعماریت اور غلامی کے نقصانات کا ازالہ ضروری، گوتیرش
-
پھیپھڑوں کی متعدی بیماری کے خلاف ویکسین منظور
-
ذائقہ دار نکوٹین مصنوعات نوجوانوں میں بڑھتے نشے کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار
-
قومیں میزائل اور بم سے نہیں فتنے کی وجہ سے تباہ ہوتی ہیں
-
غزہ: سلامتی کونسل غیر انسانی اسرائیلی اقدامات پر کارروائی کرے، عرب گروپ
-
پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، بھارتی بلا اشتعال جارحیت خطرناک رجحان ہے
-
پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے
-
یو این امدادی کوششوں میں اسرائیلی رکاوٹوں سے غزہ میں بھوک کا راج
-
عمران خان کی ضمانت کافی الحال امکان نہیں، پچھلے ہفتے کے بیانات نے معاملہ گڑبڑ کردیا
-
سیاسی لیڈرشپ 4، 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کی عمران خان کو غلط معلومات دے رہی ہے
-
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.