Live Updates

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا

فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا، مذاکرات کو جلد ازجلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 30 مئی 2025 21:12

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 مئی 2025ء ) پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ میڈیا کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکہ کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی۔

بات چیت میں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ فریقین نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا اور مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282 روپے 02 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 17 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 748 روپے 06 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 732 روپے 57 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 919 روپے 08 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 284 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں اہم پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامناکرنا پڑا ، پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہوکر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کر دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات