تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، رضوان سعید شیخ

پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی کردار کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے ابھر کر سامنے آیا

بدھ 28 مئی 2025 16:15

تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کے لوگوں کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوںنے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران امریکی قیادت کے بروقت اور موثر کردار کی وجہ سے جہاں جنگ بندی ہوئی وہیں مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اندرونی اور بیرونی معاملات میں ہندوتوا کے دہشت گردی کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور وہ کھلے عام اور مسلسل توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہی ہے۔سفیر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس خطے میں غیر ضروری طور پر جنگ کا ڈھول بجانا ایک انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔