Live Updates

پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو بتا یاکہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گےوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

بدھ 28 مئی 2025 16:36

پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو بتا  یاکہ ہم اپنے دفاع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پرپوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے۔بدھ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر قومی عزم، ہمارے سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قیادت کے دور اندیش فیصلوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ "ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے"۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف ایٹمی پروگرام کو تقویت دی بلکہ بیلسٹک میزائل پروگرام جیسے اہم اقدامات کے ذریعے پاکستان کے دفاع کو مزید مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی تجربات محض تکنیکی کامیابی نہیں تھے بلکہ یہ ہماری خودمختاری، قومی وقار اور دشمن کو منہ توڑ پیغام تھے، آج ہمیں اپنے ان عظیم قائدین کی قربانیوں اور حب الوطنی کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ہم آج یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے شہدا ء اور قائدین کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور خودمختار ریاست بنائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات