
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار فتح یوم تکبیر کا تسلسل ہے،خورشید احمد قریشی
امریکا نے دھماکے روکنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن نواز شریف نے کسی سودے بازی سے انکار کردیاتھا
بدھ 28 مئی 2025 16:39
(جاری ہے)
بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کر دیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔
اس عدم توازن کا بھارتی گھمنڈ توڑنے کے لیے پاکستانی عوام کے علاوہ عالم اسلام کے پاکستان دوست حلقوں کی طرف سے سخت ترین دباو ڈالا جا رہا تھا کہ پاکستان بھی ایٹمی تجربہ کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔خورشید احمد قریشی نے کہا کہ پاکستان کے اس اقدام کو امریکا اور یورپ کی تائید حاصل نہ تھی۔ یہی وجہ تھی کہ اس وقت کے امریکی صدر کلنٹن، برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور جاپانی وزیراعظم موتو نے پاکستان پر دباؤ ڈالا کہ پاکستان ایٹمی دھماکہ نہ کرے ورنہ اس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔دوسری طرف بھارت نے ایٹمی دھماکہ کرنے کے علاوہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر فوج جمع کر دی تھی۔ اس طرح پاکستان بھارت جنگ کا حقیقی خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔خورشید احمد قریشی نے کہا کہ بھارت کے تکبر اور غرور کا یہ عالم تھا کہ اس کے سائنسدانوں کی طرف سے یہاں تک کہا گیا کہ CTBT بھارت کے لیے نہیں کمزور ممالک کے لیے ہے۔ اُدھر زوالفقار علی بھٹو شھید نے 1966ء میں تجدید اسلحہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت نے ایٹم بم بنا لیا تو چاہے ہمیں گھاس کھانا پڑے، ہم بھی ایٹم بم بنائیں گے۔خورشید احمد قریشی کا کہنا تھاکہ امریکا نے وزیراعظم نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے سے روکنے کے لیے ہرممکن اپنی کوششیں آخری وقت تک جاری رکھیں تھیں، مگر اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملکی سلامتی اور قومی خود مختاری پر کسی قسم کی سودے بازی سے صاف انکار کر دیا تھا۔انہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان،میاں محمد نواز شریف،فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر بری بحری اور فضائیہ کے شاہینوں افواج پاکستان کے دلیر محب وطن جزبہ جہاد سے سرشار آفیسران و جوانوں کے علاؤہ عوام الناس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ںبنیان مرصوص نے وہ تاریخ رقم کی ہے کہ ٹڈی دل بھارت ایک عرصہ تک اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.