شازیہ مری کا یوم تکبیر پر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنان ے پر سائنسدانوں کو خراج تحسین

ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دینے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی کو خراج عقیدت کی مستحق ہیں،بیان

بدھ 28 مئی 2025 17:02

شازیہ مری کا یوم تکبیر پر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنان ے پر سائنسدانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے یوم تکبیر پر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے پر سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دینے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی کو خراج عقیدت کی مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کو مزائل ٹیکنالوجی دینے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی کو خراج عقیدت کی مستحق ہیں، ان قائدین کی وجہ سے ہم آج ‘‘یوم تکبیر’’ فخر سے منارہے ہیں،۔ انہوںنے کہاکہ یوم تکبیر پر ہمیں اس عزم کا عیادہ کرنا چاہیے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ قیدت کی دوراندیشی،سائنسی برتری سے ہم مضبوط اور اپنی بہادر افواج کی حفاظت میں ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ایک مضبوط، خودمختاراور محفوظ پاکستان کے لیے کوشاں ہے، اس دن پر عہد کرتے ہیں کہ ملکر ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں گے جو امن، ترقی اور عوام کی امیدوں کا بھرپور اورحقیقی عکس ہو۔