
پاکستان خوش قسمت ہے اس کے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، شہباز شریف
بدھ 28 مئی 2025 17:21

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کو بھارت نے مسترد کیا۔انہوںنے کہاکہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور ترکیہ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام برادر ملک ترکیے اور آذربائیجان کی حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، ہم امن کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو پائے گا، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ہم کل بھی امن کے خواہاں تھے، آج بھی ہیں اور امن کے خواہاں رہیں گے، ہمیں امن کے لیے بیٹھ کر بات کرنی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ فوری توجہ کے متقاضی معلامات پر بیٹھ کر بات کرنی ہوگی، ہمیں کشمیر اور پانی کے مسئلے پر بات کرنی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں، پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
-
9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
علی امین گنڈاپور سمیت نظریاتی لوگ بانی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں
-
روس میں زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ سے آفات بارے بروقت آگہی کی اہمیت اجاگر
-
غزہ: جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات بدستور اندوہناک
-
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے ’نیو یارک اعلامیہ‘ جاری
-
بجٹ میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی ہے، مزید 10 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کریں گے
-
فوڈ اتھارٹی کا بکرمنڈی میں چھاپہ، 10ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت پکڑا گیا
-
پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بنانےکا فیصلہ
-
پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈروں کو ایک ساتھ نااہل کر دیے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.