
پاکستان ایک مضبوط دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
بدھ 28 مئی 2025 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ اور شدید مخالفت کے باوجود، شہید بھٹو نے اپنی تاریخی قیادت سے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنانے کی راہ ہموار کی۔
ان کا یہ تاریخی جملہ کہ ’’ہم گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے‘‘آج بھی قومی غیرت، خودداری اور استقلال کی پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک کو جدید میزائل ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا، جس سے پاکستان کا دفاعی نظام مزید مستحکم ہوا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی میں بھٹو خاندان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور ان کی قیادت میں ایک ایسا خواب حقیقت بنا جو آج ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔یومِ تکبیر کے موقع پر انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں حصہ لینے والے تمام سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور سیاسی قیادت کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان سب کی قربانیوں اور محنتوں کی بدولت آج پاکستان ایک مضبوط دفاعی صلاحیت کا حامل ملک ہے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.