Live Updates

غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے‘ مستقل مندوب عاصم افتخار

اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے،سلامتی کونسل میں خطاب

جمعرات 29 مئی 2025 15:50

غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے‘ مستقل مندوب عاصم افتخار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔

(جاری ہے)

مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات