
کامسیٹس کا ایم آرآئی سمیت جدید طبی تشخیصی سہولیات دیہی علاقوں تک پہنچانے کا عزم
جمعرات 29 مئی 2025 21:30
(جاری ہے)
یہ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے صحت و تندرستی کے مقصد (ایس ڈی جی3 ) کے تحت منعقد کی گئی۔افتتاحی خطاب میں کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفیر ڈاکٹر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ ایم آر آئی جدید طبی تشخیص کا ایک اہم ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ سہولت ہر جگہ میسر نہیں،شہری علاقوں میں ایم آر آئی کی سہولیات تو موجود ہیں مگر دیہی علاقوں میں یہ بہت کم دستیاب ہیں، اس کی بڑی وجہ اس کا مہنگا ہونا، بنیادی سہولیات کی کمی اور تربیت یافتہ عملے کی قلت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کامسیٹس اس مسئلہ کے حل کے لئے پرعزم ہے اور عوامی فلاح کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتا ہے۔ کامسیٹس مختلف جدید شعبوں جیسے کہ اے آئی ، الیکٹرک گاڑیاں (EVs)، نینو ٹیکنالوجی، جینیاتی تحقیق، سمارٹ ایگریکلچر اور دیگر موضوعات پر تربیتی پروگرام اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے کہا کہ ایم آر آئی ایک مؤثر اور طاقتور ٹیکنالوجی بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کی مدد سے اب ایم آر آئی زیادہ تیز، واضح اور مریض کی حالت کے مطابق نتائج دینے کے قابل ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں ترقی کے لئے مختلف میدانوں کے ماہرین کو مل کر کام کرنا ہو گا۔کانفرنس میں مختلف اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں ایم آر آئی کے بنیادی اصول، اے آئی کی مدد سے ہونے والی نئی پیشرفت، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کا کردار اور دماغی صحت و نیورو امیجنگ میں ایم آر آئی کے استعمال شامل تھے۔اس کانفرنس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، مصر، گیمبیا، اردن، کینیا، ملائشیا، سعودی عرب، ترکیہ، امریکہ اور دیگر ممالک سے 150 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جبکہ بعض شرکاء نے آن لائن جبکہ کچھ نے ذاتی طور پر شرکت کی۔پاکستان، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 9 ماہرین نے اپنی تحقیق اور تجربات پیش کئے۔ آخر میں ایک سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جس میں تمام ماہرین اور شرکاء نے اتفاق کیا کہ ایم آر آئی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.