
فیلڈ مارشل نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کو دہرایا ،حریت کانفرنس
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ایک ابدی سچائی کی بنیاد رکھی تھی کشمیری عوام کے لیے ایک نوید ہے جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں
جمعہ 30 مئی 2025 14:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دے کر ایک ابدی سچائی کی بنیاد رکھی تھی اور آج پاکستان کی عسکری قیادت کا یہ دوٹوک اور باوقار موقف اس تاریخی حقیقت کی ازسرنو توثیق ہے۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان، پاکستان کے انقلابی اور اٹل اصولی مقف کا غماز ہے۔ یہ پیغام نہ صرف کشمیری حریت پسندوں کیلئے اعتماد و حوصلے کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک بلیغ پیغام ہے کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔پانی کو پاکستان کی ریڈ لائن قرار دینا اس بات کا مظہر ہے کہ مسئلہ کشمیر نہ صرف ایک انسانی و سیاسی مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور مستقبل کا سوال بھی ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف یہ دوٹوک اعلان پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے غیر معمولی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ حریت کنوینر نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہدآزادی جاری رکھیں گے اورحریت کانفرنس اس بات پر زور دیتی ر ہے گی کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے، جس کا واحد منصفانہ حل کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینا ہے۔ کشمیری قوم نے بھارتی جبر، ظلم اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھی ہے اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوریت کے علمبردار ممالک سے پرزوردیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چشم پوشی عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہے۔حریت کنوینرنے کہا کہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی ایک سچائی پر مبنی جدوجہد ہے، جسے کوئی ظلم، طاقت یا فریب دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ شہدا کی قربانیاں، اسیران کی استقامت، اور حریت پسند قیادت کی جدوجہد اس عظیم نصب العین کا حصہ ہیں، جو بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی اصولی حمایت کو دل سے سراہتی ہیاور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد ہر محاذ پر جاری رکھے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.