Live Updates

لاہور میں دھواں کا اخراج چیک کروانے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھس کی تعداد میں بڑا اضافہ

بوتھس کی تعداد بڑھا کر 60 کر دی گئی ،،مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سنٹرز قائم کر دیئے گئے ‘ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ

جمعہ 30 مئی 2025 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) سینئر صوبائی وزیر ،وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر شہر میں ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھس کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے بتایا کہ لاہور میں دھواں کا اخراج چیک کروانے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حکم پر لاہور کے شہریوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے ۔

لاہور میں 60ایمیشن ٹیسٹنگ بوتھس قائم کر دیئے گئے ۔گاڑیوں کے رش کے پیش نظر 8بوتھس کی تعداد بڑھا کر 60کی گئی ۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے بتایا کہ گجومتہ، سگیاں ٹول پلازہ، سنٹرل پارک، بیدیاں روڈ، ویلینیشا ٹائون ،ریس کورس پارک، مرغزار کالونی، یادگار پاکستان،علامہ اقبال ٹاون، شاہدرہ کالونی ،پیراگون سٹی،مناواں ٹرینگ سنٹر،جم خانہ کلب، ایل ڈی اے ایونیو، بحریہ ٹائون، ڈی ایچ اے رایہ سمیت لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں بھی سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی، لمز یونیورسٹی، لاہور اسکول آف اکنامکس، ایچیسن کالج، ایف سی کالج، علامہ اقبال میڈیکل کالج میں سنٹرز قائم کیے گئے ۔سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ گرین اسٹیکرز جاری کرنے والے بوتھس کے اوقات 9سے 5بجے تک ہوں گے، گاڑیوں سے دھویں کا اخراج چیک کروانے کی آخری تاریخ 30جون ہے۔ سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ شہریوں کے شدید رش، بڑھتی گرمی کے پیش نظر بوتھس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، گرین اسٹیکرز جاری کرنے کے لیے تین موبائل سنٹرز مختلف محکموں میں بھی کام کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات