Live Updates

سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام مرحلہ وار احتجاجی تحریک کاسلسلہ جاری

جمعہ 30 مئی 2025 17:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، قومپرست جماعتوں ، معزز شہریوں کی جانب سکھر شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور شہریوں کے حقوق کیلئے قائم آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام مرحلہ وار احتجاجی تحریک کاسلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس سکھر کے زیر اہتمام محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے نعریبازی کی گئی ، اور امن و امان کے قیام سمیت شہری حقوق کیلئے نعرے لگائے گئے، ریلی و دھرنے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی کررہے تھے جبکہ ریلی میں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ، سنی تحریک کے انوار کمال، جمعیت علماء اسلام کے مفتی قمرالدین ملانو ، مفتی محمد اعظم مہر، قاری لیاقت علی مغل، سندہ یونائٹیڈ پارٹی ڈسٹرکٹ سکھر کے عیدن جاگیرانی ، جنرل سیکریٹری ماجد ڈنور ، سندہ ترقی پسند پارٹی ڈسٹرکٹ کے صدر نومی سندہی ، کامریڈ ظفر کھوسو ،ینگ اتحاد بچل شاہ میانی کے عرفان ملک ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ، جوائنٹ سیکریٹری سلیمان کھوسو ، میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ، سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر قریشی ،جنرل سیکریٹری چوہدری محمد خالد آرائیں ، تعلقہ نیو سکھر کے صدر شیخ نظام جان ، جنرل سیکریٹری عبدالوحید پھلپوٹو ، نائب صدر بابو سچل مھر ، یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر شاھد حسین میرانی ،انفارمیشن سیکریٹری راشد علی مھر ، خواتین ونگ ڈسٹرکٹ سکھر کی رہنما خالدہ شیخ ، علیان خان ، پرویز سومرو ، اویس خان ، فراز گوپانگ ،و دیگر عہدیداران موجود ہیںاس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ سکھر پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بگڑچکی ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے امن کا گہوارہ شہر سکھر بدامنی کی بری طرح لپٹ میں آگیا ہے ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شہر میں آئے روز چوری ڈکیتی اور رہزنی سمیت اغوا کی وارداتیں عا م ہیں شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ، سکھر پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے دعوئے تو کرتی ہے لیکن اس پر عملدر آمد نظر نہیں آتا ہے ، ہمیں ایسا لگتا ہے سکھر پولیس سیاسی ہوگئی ہے اور اسے شہریوں کی کوئی فکر نہیں ہے ، سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شہرمیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے کئی بار ملاقات کر کے انہیں آگاہ کیا گیا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لیکن افسوس معمالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ،ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شہر اورسکھر کے شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے اور جب تک سکھر پولیس اپنا قبلہ درست کر کے شہر میں امن قائم نہیں کریگی ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا ، شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی عدم توجہی اور جرائم کے خاتمے کیلئے غیر موئثر اقدامات کی وجہ سے شہر میں آئے روز چوری ، ڈکیتی ، لوٹ مار ، ڈاکہ زنی ، قتل و غارت کے واقعات عام ہو چکے ہیں پولیس کی سرپرستی میں جوئے کے اڈے قائم ہیں ، کھلے عام منشیات فروخت ہو رہی ہے انہوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے سمیت ، اسپتالوں کی حالت زار ، شہریوں کو پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے ، شہرمیں کھلے عام سماجی برائیوں ، آکڑا پرچی ، جواء، شہر میں غیر فعال سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر شہری حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہمارا پر امن احتجاجی سلسلہ جاری و ساری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات