Live Updates

مودی سرکار کو ناقص حکمت عملی پرملک کے رہنماؤں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا

جمعہ 30 مئی 2025 21:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) مودی سرکار کو ناقص حکمت عملی پر اپنے ہی ملک کے رہنماؤں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھارتی رہنماؤں نے مودی کی نااہل اور ناقص پالیسیوں پر سخت تنقید شروع کر دیا ۔ شفافیت کی کمی اور جھوٹے بیانیوں کا ڈھونگ مودی کی پرانی روایت ہے ۔ تلنگانہ کے وزیراعلی ریونیت ریڈی کا مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی سے سوال ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں کتنے رافیل طیارے مار گرائے ۔

وزیراعظم مودی طیارے تباہ ہونے کی حقیقت عوام سے کیوں چھپا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پاکستان سے حالیہ جھڑپ میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مودی کی جانب سے طیاروں کی تباہی پر خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی سرکار اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتی ہے، اس سے قبل بھی ریونت ریڈی مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ چار دن کی فوجی کارروائی کے بعد کیا ہوا مودی حکومت نے آپریشن آدھے راستے میں ہی روک دیا ۔

(جاری ہے)

جنگ بندی کا اعلان کرنے سے پہلے مودی نے تمام جماعتوں کی رائے کیوں نہیں لی۔ مودی مؤثر جنگی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ ٹرمپ کے دباؤ میں آکر مودی سرکار کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات