Live Updates

ٓسیالکوٹ سمبڑیال، پی پی 52 میں کل پولنگ ہوگی، سیاسی گرما گرمی عروج پر سیاسی الیکشن مہم ختم

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اختتامی جلسے مرکزی قائدین کی شرکت

جمعہ 30 مئی 2025 19:35

s سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) سیالکوٹ سمبڑیال، پی پی 52 میں کل اتوار کوپولنگ ہوگی، سیاسی گرما گرمی عروج پر سیاسی الیکشن مہم ختم مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے اختتامی جلسے مرکزی قائدین کی شرکت الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پی پی 52 میں یکم جون کو پولنگ ہو گی، پی پی 52 میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 563 ہے۔

حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 492 ہے، پی پی 52 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 71 ہے۔

(جاری ہے)

پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ٹوٹل پولنگ سٹیشنز 185 ہوں گے، مردانہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 57، زنانہ 57 جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز 71 ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری ارشدجاوید وڑائچ کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ٹوٹل 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔الیکشن ٓکیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فاخر نشاط گھمن جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راحیل کامران چیمہ تحریک لبیک پاکستان کے رانا محمد شفاقت علی اور 10 آزاد امیدوار ہوں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات