
عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی باتیں جھوٹی ہیں، نعیم حیدر پنجوتھا
بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو رہی،عمران خان نے حتمی طور پر واضح کر دیا ہے ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی، وکیل بانی پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 31 مئی 2025
12:22

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک جواب دیا ہے کہ کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ ہمیں انصاف فراہم نہ ہوا تو اس کی ذمہ دار عدلیہ ہو گی۔
عمران خان نے حتمی طور پر واضح کر دیا کہ ملک کی خاطر جیل یا پھر بات کرو ڈیل کسی صورت نہیں ہو گی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھاکا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 3 نکا ت،بھارت کی جارحیت، دہشت گردی اور معاشی معاملات پر مذاکرات کی حامی بھری ہے۔26 ویں ترمیم کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ اور ہمیں سزا دینا تھا۔ اب ہمیں 27 ویں آئینی ترمیم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ترامیم جتنی مرضی کر لیں۔ جتنے مرضی ارکان اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار دے دیں ہم نہیں جھکیں گے۔قائد حزب اختلاف کو بھی 62 اور 63 کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے کو بغیر ثبوت و شواہد اور ہمیں حتمی دلائل دیئے بغیر سزا دی گئی۔ ہمارے 52 ارکان اسمبلی خلاف کیسز ہیں انہیں سزا دینے کی سازش ہورہی ہے۔دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.